پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگا گیا، بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سابق رہنماؤں نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر 9 مئی کو پیش آنوالے پرتشدد واقعات کے بعد وفاقی وزراء، مرکزی سیاستدانوں سمیت درجنوں افراد پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے بورے والا سے بھی سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کی تین بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوںمیں سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں، سابق تحصیل ناظم عثمان احمد وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے تینوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ارشاد آرائیں نے کہا کہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔