وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کسی غیرملکی کوبغیرقانونی دستاویزات کے پاکستان میں رہنےکی اجازت نہیں دی جائےگی، غیر قانونی مقیم افراد کے کاروبار اور جائیداد ضبط کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے حوالے سے اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیرصدارت پراہم اجلاس ہوا ۔ جس میں نادرا، پاسپورٹ آفس،صوبائی حکومتوں اوردیگر متعلقہ اداروں کی نمائندگان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، ان کی وطن واپسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔