رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ علی امین گنڈاپور کے این اے44، پی کے112 اور 113 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے علی امین گنڈاپور کی اپیلیں منظور کیں، علی امین صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔