سال کی پہلی انسدادِ پولیو قومی مہم کا آغاز ہوگیا،لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد میں مہم 7روزتک جاری رہےگی۔دیگراضلاع میں مہم کا دورانیہ 5 روزہوگا۔
مہم میں دولاکھ سے زائد پولیو ورکرحصہ لے رہے ہیں،5 سال سےکم عمر 2 کروڑ 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلائےجائیں گے۔
سربراہ انسداد پولیوپروگرام خضرافضال کا کہنا ہےکہ پنجاب اکتوبر2020 سے پولیو سے پاک ہے،پنجاب کودوسری جگہوں سےآنےوالوں سےخطرہ ہے،داخلی، خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں۔