نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ میرا بطور نگران وزیراعظم نام پر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم نے اتفاق کیا تھا 9مئی میں ملوث کرداروں کو سزا ملنی چاہیے بانی پی ٹی آئی ماسٹر مائنڈ تھے یا نہیں میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے، بلوچستان میں بات چیت بھی ہوئی ہے اور جنگ بھی ہوئی ہے ملک میں 9 ہزار لوگ مارے گئے 9 لوگوں کو بھی سزا نہیں ہو سکی انوارالحق پارلیمنٹ نہیں ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا بطور نگران وزیراعظم نام پر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم نے اتفاق کیا تھا بطور نگران وزیراعظم کے نام کی اطلاع شہباز شریف کی طرف سے آئی تھی مجھے زندگی میں اچھے دوست، رشتہ دار اور اساتذہ ملے میرے اساتذہ مجھ پر بڑے مہربان رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طے ہو چکا کہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کو فوجی ٹرائل ہونا چاہیے یا نہیں، نگران دور میں بھی ملوث افراد کا فوجی ٹرائل ہوسکتا ہے 9 مئی میں ملوث کرداروں کو سزا ملنی چاہیے پوری پی ٹی آئی کو نہیں، میرے پاس ایسی اطلاع نہیں آئی کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی میں ماسٹر مائنڈ تھے یا نہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سزا اور جزا کا تعین نہیں کیا جاسکتا 9 مئی کے حوالے سے بہت سارے لوگ روپوش ہیں ،جب تک وہ سرینڈر نہیں کریں گے ان کے سیاسی عمل میں رکاوٹیں تو ہوں گی 9مئی کے حوالے سے مختلف اداروں کی تحقیقات ہو رہی ہیں جب حتمی نتیجےتک پہنچ گئےتوآئی ایس پی آرکےذریعہ سب سےشیئرہوجائےگی۔
انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آنےوالی حکومت کافیصلہ عوام نےکرناہےہم جوبھی نئی حکومت آئےگی اس کو اقتدارپرامن اندازمیں اقتدار منتقل کریں گےمیں نے2013 اور2018 میں پی ٹی آئی کوووٹ دیااب نہیں دوں گاریاست کےمختلف اداروں کےساتھ مڈبھیڑکی گئی۔ 8فروری کی شام یا9کی صبح تک پتاچل جائےگاعوام نےکس کوووٹ دیاہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بات چیت بھی ہوئی ہےاورجنگ بھی ہوئی ہےمختلف تحریکیں مختلف فیززسےگزرتی ہیںجب تک وہ تشدد کو ایک آلہ کےطورپراستعمال کرتی ہیںمیرغوث بخش بزنجوسےہمارا3نسلوں سےتعلق ہےاکبربگٹی کی موت پرتشددانداز میں ہوئی جب اکبر بگٹی کی ہلاکت ہوئی ایک لیفٹننٹ کرنل ایک صوبیدارمیجراوردیگرریاستی لوگوں کی موت بھی ہوئی میں کیارائےقائم کروں کہ کون درست مرایاکون غلط مرا تھاکسی کوہیلی کاپٹرسےکسی نےنہیں پھینکا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افرادکےحوالےسےمبینہ الزامات لگتےرہےہیں اب بھی لگ رہےہیںلاپتہ افرادکےمسئلےکوہم نے بنیاد سے پکڑنا ہےبلوچستان میں چندمسلح تنظیمیں ہیں جوتشددپرمائل ہیںآئین میں کسی کوبھی مسلح جدوجہدکی اجازت نہیں،مسلح تنظیمیں بین الاقوامی طورپردہشتگردڈیکلیئرہیںہمارےہاں ایک طبقہ ان تنظیموں کی رائٹ مومنٹ کےطورپرسپورٹ کرنےپرتلاہواہے۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ ملک میں 9ہزارلوگ مارےگئے9لوگوں کوبھی سزانہیں ہوسکی انوارپارلیمنٹ نہیں ہےیہ سوال جو تین پارلیمنٹس گزری ہیں ان سےکیوں نہیں کیا گیااگرہم اس حوالےسےآرڈیننس لائیں گےتو بہت سوالات اٹھیں گے۔