الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل پشاور کے جسٹس وقار احمد نے علی محمد خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی، الیکشن ٹربیونل نے علی محمد خان کے کاغذات درست قراردے دیئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی ہے جبکہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 129 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جسے ایپلیٹ ٹریبونل نے خارج کر دیا ہے۔