خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق اب اہلکار اساتذہ کرام کو سیلیوٹ کریں گے۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ کانسٹیبل سے لے کر سینئر افسر تک سب کو احکامات جاری کر دئیے۔
حکمنامے کے مطابق استاد قوم کا محسن اورمعمار ہے استاد اب تھانے میں آئے چوراہے پر ملے یا سکیورٹی چیک پوسٹ پر پہنچے، سپاہی سے لے کر سینئر پولیس آفیسر تک سلیوٹ کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل سے لے کر سینیئر رینک تک کے تمام پولیس افسران اساتذہ سے ملتے ہی انہیں سیلیوٹ کریں اور کسی بھی پولیس سٹیشن یا سکیورٹی چوکی پر انہیں اولین ترجیح دی جائے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر فضل خالق نے کہا کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اساتذہ کو عزت بخشنے کے اس عمل پر ہم ان کو سیلیوٹ کرتے ہیں کہ آپ آنے ایک مہذب اور فرمانبردار شاگرد ہونے کا حق ادا کر دیا۔