پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل خارج ہوگئی۔
ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقے این اے 119 ، 120 اور پی پی 150 سے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عام انتخابات 2024، شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقوں سے باہر ہوگئے
ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔