الیکشن کمیشن آف پاکاستان نے عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں۔ عوام کو اس حوالے سے 11 جنوری تک ڈی او آرز کے پاس اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کیلئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں، اس حوالے سے 11 جنوری تک ڈی آر اوز کے پاس اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حلقے کا کوئی بھی امیدوار یا ووٹر اعتراض یا تجاویز جمع کرواسکتا ہے، ڈی آر اوز 12 سے 17 جنوری تک اعتراضات اور تجاویز پر اپنا فیصلہ دیں گے۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرست انتخابات سے 15 روز پہلے آویزاں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری 2024ء کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا ہے۔