لاہور کے علاقے مناواں میں ملزمان نے فائرنگ کر کے امام مسجد کو قتل کر دیا پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت قاری علی رضا نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کے بہنوئی عمران نے گھریلو تنازعہ کی بنا پر ساتھی کے ساتھ ملکر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیوی علیحدگی ہو گئی تھی جسکے باعث وہ اپنے بھائی کے پاس رہائش پذیر تھی ملزم اپنی بیوی اور بہنوئی کو ڈراتا دھمکاتا تھا۔
ملزمان کے فرار ہونے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر کی منظر عام آچکی ہے جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس کا کہنا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ملزمان کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی مقتول کی بیوی سے علیحدگی تھی ،ملزم کی تلاش جاری ہے واردات کے بعد ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی وڈیو میں ملزم عمران کو ساتھی سمیت موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔