بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت نے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
تفتیشی افسر نے شریک ملزمان سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا، اشتہاری قرار دیئے گئے شریک ملزمان میں فرحت شہزادی، ضیاء الاسلام نسیم، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ملک ریاض اور علی ریاض شامل ہیں۔