لاہور میں سوتیلی ماں اور سگے باپ نے ساڑھے چار سال کی بچی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
لاہور میں کم سن بچی جادو ٹونےکی بھینٹ چڑھ گئی،سوتیلی ماں اورسگے باپ نے ننھی کلی کو بےدردی سےقتل کیا،واقعے کا مقدمہ سگی ماں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا
پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔،ملزمہ نے بیان دیا کہ جنات کی حاضری کے دوران بچی پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کےجسم پربدترین تشددکےنشانات ملے،ملزمہ دیگربچوں کوبھی تشدد کا نشانہ بناتی رہی،تشددکاشکار 2 بچے کشف اور احتشام کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا۔






















