حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے تعاون سے بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعاون سے بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے عسکری قیادت کے تعاون سے حکومت پاکستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبے کے سبب بلوچستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، ترقیاتی منصوبے بلوچستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں بلوچستان کو مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے جن سے نمٹنے کا پاک فوج نے بیڑہ اٹھایا، پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ رواں سال منگی ڈیم کی تکمیل کے بعد کوئٹہ میں پانی کی قلت کے مسئلے پر بخوبی قابو پایا جا سکے گا۔
بلوچستان کے اضلاع میں باہمی روابط کےلئے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا کام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت ایم 8، آواران جھل جھاؤ بیلا بریج، این 65 پر پنجرہ بریک اور این 25 پر حب بریج کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
سڑکوں کے علاوہ پاک فوج کی انتھک کاوشوں سے 17 سال بعد سبی ہرنائی ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا جس سے آمدورفت میں بے حد آسانی حاصل ہوئی۔
Here's to progress, unity, and thriving #Balochistan!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 6, 2024
Key infrastructural projects are nearing completion - Sabi-Harnai railway track revived after 17 yrs, boosting connectivity.
Healthcare gets a boost; #Gwadar witnesses transformative development#SamaaTV pic.twitter.com/OiF30TVzAE
دوسری جانب بلوچستان میں پڑھے لکھے اور باشعور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ گوادر میں 500 ملین کی لاگت سے 104 ترقیاتی منصوبوں پر کام کامیابی سے جاری ہیں جن میں صحت، پانی کی فراہمی، تعلیم، توانائی اور دیگر فلاحی شعبے سرفہرست ہیں
بلوچستان کے کیڈٹ کالجز سے 3 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہو رہے ہیں جبکہ تربت میں قائم کیڈٹ کالج گرلز میں 600 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ملٹری سکالرشپ سکیم کے تحت صوبے بھر سے 7 ہزار سے زائد طلباء اور طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
صوبے میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کا سب سے پہلا امراض قلب کا اسپتال شیخ محمد بن زید النہان تعمیر کیا گیا جبکہ اسی نوعیت کا امراض قلب کا اسپتال تربت میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
بلوچستان کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ماہانہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں جدید مشینری اور نادر ادویات سے مزین جوائنٹ ہسپتال آواران 9 ہزار سے زائد علاقہ مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ میں جدید اسپتالوں کے تعمیر کا منصوبہ ڈیرہ بگٹی، چمن اور کوہلو تک پھیل چکا ہے۔
ریکوڈک اور سینڈک کے منصوبوں کے تحت کان کنوں کو بہتر اور محفوظ ماحول کے فراہمی کے لیے پاک فوج کی جانب سے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، مذکورہ سینڈک منصوبوں کے تحت بلوچستان کی عوام کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔