لندن پولیس میں سینکڑوں کرپٹ اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 201 اہلکارون کو معطل کردیا۔860 اہلکاروں کی ڈیوٹی کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیاکاکہنا ہے کہ ایک سال کےدوران 100 اہلکاروں کو برطرف کیاگیا 275اہلکاروں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈکے مطابق پولیس فورس میں مزید کرپٹ عناصر سامنے آسکتے ہیں. لندن پولیس سے کرپشن ختم کرنے میں کئی سال لگیں گے