پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ میں نے سینیٹ میں پیش ہونے والی قرارداد کی حمایت نہیں کی، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں۔
سینیٹر بہرہ مند تنگی نے الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ میں پیش ہونے والی قرارداد کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دلاورخان ایسی قرارداد لا رہے ہیں، دلاور خان نے جو پہلے تقریر کی تھی میں نے اس کے جواب میں تقریر کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں میں نے اس کا جواب دیا، میں نے، افنان اللہ اور گردیپ نے قرار داد کی مخالفت کی ہے، یہ بالکل غلط ہے کہ ہم لوگ خاموش رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور گردیپ پیچھے بیٹھے ہوئے تو ہم دونوں نے زور سے NO کہا ، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں ، بلاول بھٹو بھی کہہ چکےکہ الیکشن ہوں منتخب حکومت آکر لوگوں کو مشکلات سے نکالے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی جانب سے ملک میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔