میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر سیشن کورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔تحریری حکم کے مطابق وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر دوبارہ جرح کرنے کی درخواست دی۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کی درخواست کی کاپی علی ظفر کے وکلا کو دے دی گئی۔علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی نئی درخواست پر جواب کیلئے مہلت مانگی
عدالت نے ہتک عزت دعوے پرمزید کارروائی 30 ستمبرتک ملتوی کردی۔