پا ک فوج کی جانب سے پانچ روزہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ پشاور میں شروع ہوگئی،ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی مختلف علاقائی 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔
مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا کے اعلیٰ افسران سمیت عسکر ی حکام نے بھی شرکت کی ۔
مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے تین ٹیمیں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 بنائی جائیں گی ۔منتحب شدہ کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ دی جائے گی۔
#Army-led Inter-Regional Volleyball Championship Talent Hunt kicks off!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 5, 2024
8 teams from various regions of #KP are vying for the title.
This talent hunt aims to form U-16, U-18, and U-21 teams, with 20 standout players set to receive elite training under expert coaches.#SamaaTV pic.twitter.com/Ohd6N6E000
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس عبدالناصر نے بتایا کہ منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے چھ ماہ تک دیئے جائینگے،جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزار روپے دیئے جائینگے۔
پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد ملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال کرنا ہے۔
یہ اقدامات ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔