محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی۔
پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔