مودی حکومت کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نعرہ کھوکلا نکلا، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سوشل میڈیا سیل کے ارکان گینگ ریپ میں ملوث نکلے۔
رپورٹ کے مطابق یکم نومبر کو بی جے پی کے غنڈوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کی طالبہ کو بندوق کی نوک پر بے لباس کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
مندر کے عین سامنے ہونے والے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔
Two members of BJP's #IT cell arrested in connection with the brutal #gangrape of a 20-year-old IIT-BHU student.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 5, 2024
The accused have admitted to the crime. #UttarPradesh Chief Ajay Rai commented 'Beti Bachao, Beti Padhao' slogan by #BJP is just a hollow slogan.#SamaaTV pic.twitter.com/vvgURJ2keM
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مودی سرکار اور ان کے جیالوں کی جانب سے اس خبر کو دبا دیا گیا تاہم، 60 دن بعد ملزمان کی گرفتاریوں سے معلوم ہوا کہ غنڈے بی جے پی کی بنارس تکنیکی سیل کے خاص کارکن ہیں۔
حال ہی میں مودی کے ساتھ ان غنڈوں کی تصاویر بھی منظرعام پر آچکی ہیں ۔
بھارت میں اپوزیشن رہنما سوال اٹھا رہے ہیں کہ مودی سرکار آخر کب تک اپنے ہی کارندوں کی غیر انسانی حرکتوں پر خاموش رہے گی۔