خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف عرف طور ساتھی سمیت مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چار اور پانچ جنوری کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گل یوسف عرف طور اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
ہلاک دہشت گرد گل یوسف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائی پروفائل دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھا اور وہ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔
گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔