سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل ختم ہوگیا،پاکستان نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر68 رنز بنالئے۔پاکستان کو آسٹریلیا پر 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔
تیسرے روز کا کھیل
سڈنی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی رہی، ،محمد رضوان 6 ،عامر جمال 0 پر ناٹ آؤٹ رہے،صائم ایوب 33 اور بابراعظم 23 رنز کیساتھ نمایاں رہے،جبکہ کپتان شان مسعود 0، عبداللہ شفیق 0، سلمان آغا 0 ،ساجد خان 0 پر آؤٹ ہوئے
ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااسٹارک، نیتھن لائن اور ٹریوس ہیڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
تیسرے روز کا کھیل
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا 299 رنز بنا کر آوٹ ہوئی، آسٹریلیا نےدو وکٹوں پرایک سو سولہ رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔مارنس لبوشین ساٹھ،اسٹیو اسمتھ اڑتیس اور ٹریوس ہیڈ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔لبوشین 60 اورمچل مارش 54 رنزکیساتھ نمایاں رہے، عثمان خواجہ47، اسمتھ اور ایلکس کیری 38،38رنزبناسکے،ڈیوڈ وارنر34، ٹریوس ہیڈ 10 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے کیرئیر کی بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 6 شکار کیے، آغا سلمان نے دو دو جبکہ میرحمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز کا کھیل
تیسرے ٹیسٹ کےدوسرے روز آسٹریلیا نےچھ رنزبغیرکسی نقصان کے آغاز کیا۔کیئریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والےڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر سلمان آغا کی گیند پربابراعظم کو کیچ دے بیٹھے۔
دوسرے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ کو47 رنز پرعامرجمال نے پویلین کی راہ دکھائی ،لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔آسٹریلیا کو پاکستان پر برتری حاصل کرنےکیلئےمزید ایک سو ستانوے رنز درکار ہیں۔
پہلے روز کا کھیل
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی،جبکہ میزبان ٹیم نے پہلے روز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کے آخری میچ میں سنڈنی میں ہوا جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کسی حد تک درست ثابت نہ ہوسکا۔
قومی ٹیم کے دونوں اوپنر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
سعودشکیل نے 5 بابراعظم نے 26،کپتان شان مسعود کی مزاحمت بھی 35 رنز پر دم توڑ گئی۔ٹیم کے ابتدائی چارکھلاڑی صرف 47 رنز پر پویلین لوٹ گئے،آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور عامر جمال نے ذمہ دارانہ پاٹنرشپ سے اسکورکو آگے بڑھایا، محمد رضوان 88 جبکہ عامر جمال 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آغا سلمان 53 ،جبکہ ساجد خان 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔میر حمزہ 7 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔