سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے کچھ علاقوں میں آج گیس بندرہےگی۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈپشاورپرگیس لائن میں لیکج سامنےآئی ہے، جس کے باعث پشاور کے کچھ علاقوں میں گیس کی ہنگامی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائن کی مرمت کیلئےاطراف کےعلاقوں میں آج گیس بندرہےگی،لائن کی مرمت کےبعدگیس کل صبح6بجےبحال کردی جائےگی۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ گیس بندش کےدوران صارفین سے تمام گیس آلات بندرکھیں ۔