کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں معمولی تکرار پر سواری نے رکشہ ڑرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ کے علمدار روڈ پر ناصر آباد کے قریب رکشے کے اندر سوار مسافر نے رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور حسین جاں بحق ہو گیا ،اورفائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عیسیٰ کو ہزارہ ٹائون سے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم محمد عیسیٰ نے معمولی تکرار پر رکشہ ڈرائیور حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تاہم گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔