پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ کرکٹ میرا جذبہ ہے اور میں بڑی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں۔
سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آلراؤنڈر عامر جمال نے بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ آسٹریلوی باؤلرز باؤنسرز کریں گے اس لئے وہ طے کر کے گئے تھے جو مرضی کرلیں انکے باؤنسرز کا مقابلہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں نئی تاریخ رقم کردی
آلراؤنڈر نے بتایا کہ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلتے وقت کہا تھا کہ میں جو بھی رنز بناؤں گا کوشش ہوگی کہ میری ٹیم کے کام آئیں اور آج مجھے خوشی ہے کہ میرے رنز کی وجہ سے ٹیم مشکل صورتحال سے نکلی۔
Aamir Jamal's press conference following the opening day of the third Test at SCG.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 3, 2024
Full video ➡️ https://t.co/gqpM8WnM2N#AUSvPAK pic.twitter.com/GddGvLf5FW
عامر جمال کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کے آؤٹ پر امپائر کل نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 97 گیندیں کھیل کر 82 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔