پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ میزبان ٹیم نے پہلے روز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں سنڈنی میں مدمقابل ہیں جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کسی حد تک درست ثابت نہ ہوسکا۔
قومی ٹیم کے دونوں اوپنر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
سعودشکیل نے 5 بابراعظم نے 26،کپتان شان مسعود کی مزاحمت بھی 35 رنز پر دم توڑ گئی۔ٹیم کے ابتدائی چارکھلاڑی صرف 47 رنز پر پویلین لوٹ گئے،آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور عامر جمال نے ذمہ دارانہ پاٹنرشپ سے اسکورکو آگے بڑھایا،محمد رضوان 88 جبکہ عامر جمال 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آغا سلمان 53 ،جبکہ ساجد خان 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔میر حمزہ 7 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کل پھر سے پہلی اننگ کا آغاز کریں گے۔