لاہور ہائیکورٹ نےکاغذات نامزدگی مسترد معاملے میں کل آراو کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق ریٹرننگ افسران کیجانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے معاملے پر شاہ محمود،زین قریشی، مہربانو کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت درخواست گزار نےکہاریٹرننگ افسران کیجانب سے کاغذات مسترد کرنے کی نقول فراہم نہیں کی جارہی۔استدعا ہےکہ شاہ محمود،زین قریشی،مہربانو کو فیصلےکی نقول فراہم کی جائیں تاکہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائرکی جاسکے۔
بعدازاں لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس طارق ندیم کا کل آر او کو ریکارڈ پیش کرنےکا حکم دیدیا۔