بھارتی بحریہ کے جہاز موت بانٹنے لگے،بھارتی بحریہ گزشتہ کچھ سالوں سے 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔
انڈیا ٹوڈےکی رپورٹ کےمطابق بھارتی بحریہ ہر5سال میں 1جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسریاجوان غفلت کےباعث کھو دیتی ہے۔ حادثات غیرمعیاری دیکھ بھال اور کپتانوں کی ناکافی تربیت کےباعث پیش آئے، 2014 کے 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق 8مارچ2023کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا،2022 میں 18 جنوری کو رنویر پردھماکے کےنتیجےمیں 3 سیلرز ہلاک ہوئے۔
Concerns rise over #IndianNavy's safety record, with 26 major accidents in recent years.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 2, 2024
Report reveals: 1 warship lost every 5 years; an officer or man every 2 due to #negligence.
In addition to this, #Pakistan tracked #Indiansubs in its waters 4 times in 6 years#SamaaTV pic.twitter.com/yinQQOsftT
اکتوبر2017میں واحد بھارتی نیوکلئیرسَب میرین غفلت کےباعث حادثے کا شکار ہو گئی، فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرزجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی نیول چیف کو سَب میرین حادثے کےنتیجے میں استعفیٰ دینا پڑا تھا،گزشتہ 6 سالوں کےدوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سُراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔