مودی کے ہندوستان میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی،بھارت میں تقریباً تین ہزار غیرقانونی ایجنسیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کےمطابق 2020 سے اب تک ہندوستانی باشندوں کے غیرقانونی طور پر بیرون ملک فرار کے 680 سےزائد کیسزرپورٹ ہوچکے۔بھارتی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئےبتایاگیا کہ سب سےزیادہ 1832 غیرقانونی ایجنسیاں بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہیں۔
🚨 Alarming Surge in Human Trafficking in Modi's #India! #Delhi bears the brunt with a whopping 1,832 illegal agencies, as reported by India Today.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 2, 2024
Victims coerced into a grim life abroad; destinations include #UK, #USA, and #Canada.#SamaaTV pic.twitter.com/jltzLtXp1K
ایجنٹس سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئےبھارتی باشندوں کو برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا جیسےملکوں میں بھیج کر ان کو بدترین زندگی گزارنے پرمجبورکرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کےمطابق 2023 میں تقریباً ایک لاکھ ہندوستانیوں نےغیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔