پی سی بی نے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر جنید خان کو ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جنید جو اس سے قبل اسلام آباد ریجن کے ہیڈ کوچ تھے،انہوں نے حنیف محمد ٹرافی 24-2023 میں ٹیم کو فتح دلائی۔ 34 سالہ کرکٹر نے 107 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کیں۔