سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ آج عام انتخابات کے انعقاد کا پہلا مرحلہ (جنرل نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال) مکمل ہو رہا ہےریاستی مشینری پوری شدّت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کیخلاف متحرّک ہے۔
سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نےاپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ آج عام انتخابات کے انعقاد کا پہلا مرحلہ (جنرل نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال) مکمل ہو رہا ہےمگر ملک کے طول و عرض میں ریاستی مشینری پوری شدّت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کیخلاف متحرّک ہے ان کے تجویز و تائید کنندگان یا خود ان امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے،ان پر حملےکرنےاور انہیں ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے دور رکھنے میں مصروف ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ اختیارات سے تجاوز کی بدترین قسم اور انتخابی عمل/طریقۂ کار کی سنگین خلاف ورزی ہےیہ سلسلہ بلاشبہ دستوری فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی واضح ناکامی کا ثبوت ہےہم اس پر اپنی نفرت و تشویش کا اظہار کرتےاور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاتاہم ہمارےٹائیگرز 8 فروری تک پوری طرح میدان میں ڈٹے رہیں گے اور اس کے بعد بھی ثابت قدمی دکھائیں گے۔