پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) جہانگیر ترین خان اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کے عام انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کے ملتان کے ایک اور لودھراں کے 2 حلقوں جبکہ عبدالعلیم خان کے لاہور کے ایک اور ایک خانیوال کے قومی اسمبلی کے حلقے سے کاغذات منظور ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے وہ اہم رہنما جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے
جہانگیر ترین کے این اے 149 ملتان، این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
عبدالعلیم خان کے این اے 117 لاہور ، این اے147 خانیوال اور پی پی 147 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔