نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی چین کےصوبےننشیا کےدارالحکومت ین چوان کےیوہائی کنونشن سنٹرآمد
محسن نقوی کاننشیاکیمونسٹ پارٹی کےچیئرمین ژانگ یوپواورسیکرٹری جنرل لیانگ یانشون نےاستقبال کیا۔
وزیراعلیٰ تیسری ننشیاانٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیزفورم کےمہمان خصوصی تھے۔
محسن نقوی کےاعزازمیں انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیزفورم کی جانب سےاستقبالی ظہرانہ رکھا گیا
نگران وزیراعلی پنجاب کا کہناتھا کہ ننشیاانٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیزفورم میں شرکت کوپنجاب کےعوام کااعزازسمجھتاہوں۔چین کارویہ ہمیشہ پاکستان کےساتھ دوستانہ رہاہے۔
چین کےصدرشی جن پنگ پاکستان اورعوام کےساتھ مہربان رہےہیں۔ننشیامیں تعاون اورترقی کےنئےراستےسامنےآئیں گے۔
محسن نقوی کا مزید کہناتھا کہ پنجاب کےسرکاری وفدکی چین آمدکامقصدمختلف شعبوں کےماہرین سےملاقات اورتبادلہ خیال ہے۔
چینژانگ یوپو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اوروفدکاکھلےدل سےخیرمقدم کرتے ہیں۔