اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی کے مینگل آباد مغربی بائی پاس کے علاقے میں کی گئی ، جہاں ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 2 ہزار 330 کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔
کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتارکیاگیا جن کا تعلق قلعہ عبداللہ،کوئٹہ اور چمن سے ہے ۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اور اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے