وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کے مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران اسلام آباد پولیس کے 20 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکٹر ای الیون میں سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم ہوا جبکہ علاقہ تین گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا جس کے نتیجے میں 20 پولیس اہلکار اور درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے ، سب انسپکٹر طاہرنیازی مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سنیاڑی گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کا آپریشن۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 18, 2023
اسلام آباد پولیس نے آپریشن کے لیے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی۔ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراو کیا گیا۔
فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر طاہر نیازی زخمی ہوگئے۔ پتھراؤ سے…
مظاہرین نے آپریشن کے بعد گولڑہ اور ای الیون جانے والی شاہراہ کو بھی بلاک کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں ڈنڈا بردار پمز اسپتال بھی پہنچ گئے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس ، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔