پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں جمعہ کے روز ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا ہے۔
ریٹرننگ آفیسر نے اشتہاری ملزم ہونے پر سابق وفاقی وزیر کے کاغذات مسترد کئے ہیں۔
خیال رہے کہ مرادسعید نے این اے 4 کے علاوہ این اے 3 پر کاغذات بھی نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
اس حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام تر الیکشن کمیشن کی مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلئے تھے ، فیصلے کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔