کوئٹہ پولیس نے معروف فیشن ڈیزائنر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا خدیجہ شاہ کو 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔
پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کردیا خدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ کے مطابق انصاف لائیرز فورم کی جانب سے انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت میں کیس ختم کرنے کی درخواست بھی دی گئی تھی۔