پاکستان پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرنے والے فیصل صالح حیات کو مسلم لیگ ن میں اہم کرداردیدیا گیا۔
مخدوم فیصل صالح حیات کی شہبازشریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ جھنگ اور چنیوٹ میں حیات گروپ کو ترجیحی بنیادوں پرسیٹیں دی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق بھائی اسد حیات ، کزن حیدرکھرل نون لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔۔ قریبی ساتھی فیصل جبوانہ ، امیرعباس سیال اور بابرسیال کے بھی ٹکٹ کنفرم ہو گئے ۔ مسلم لیگ نون خالد سرگانہ ، اسلم بھروانہ اور شیخ یعقوب کوبھی پارٹی ٹکٹ دے گی ۔ فیصل صالح بہاولپور سے نواب آف بہاولپور کو نون لیگ جوائن کرائیں گے ۔