امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائی گئی پابندی آئین سے متصادم ہے۔
امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشی گن سپریم کورٹ نے کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغاوت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی پابندی آئین سے متصادم ہے۔
مشی گن سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وہ ریاست کے 4 ووٹروں کی طرف سے اس اپیل کی سماعت نہیں کرے گی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کو 6 جنوری 2021ء کو امریکی کیپیٹل ہل پر حملے میں ان کے کردار کیلئے 27 فروری کو ریپبلکن پرائمری سے روک دیا جائے۔
مشی گن سپریم کورٹ کے ججز نے مختصر فیصلے میں کہا کہ ہم اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ پیش کئے گئے سوالات کا اس عدالت کے ذریعے جائزہ لیا جائے۔