بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدیددھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ جمنا ایکسپریس وے پر بارہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق متعدد کاریں اور کارگو ٹرکوں کی تصادم سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے،ہائی وے پرحد نگاہ صفر ہونے کے باوجود گاڑیوں کا رش تھا۔
حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی،جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔