سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کابلےکانشان بحال ہوگیاعدلیہ پرہمیں ہمیشہ اعتمادرہاہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعدسابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےساتھ زیادتی ہورہی ہے ہمیں دیوارکےساتھ لگایاجارہاہےعدلیہ پرہمیں ہمیشہ اعتمادرہاہے۔
سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرتا لیکن ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی پی ٹی آئی بلے کے نشان پر الیکشن لڑے گی ابھی سنگل بینچ کا فیصلہ آیا، یقین ہے دو رکنی بینچ کا فیصلہ بھی ایسا ہی ہو گااگراسکےخلاف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ گیا توپھر پی ٹی آئی کے ساتھ پرسنل ہونے والی بات ہے۔
پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاورہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کوبلےکانشان واپس دےدیابلے کا نشان چھیننا غیرآئینی تھاہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیاپشاور ہائی کورٹ نے انصاف کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
پشاورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کی درخواست پرحکم امتناع جاری کردیاہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کر دیا عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا ہے۔