ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، شاہ محمود کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا، شاہ محمود کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لئے نظر بند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعے کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کی تھی۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی پر صرف سائفر کیس ہی تھا، جس کے باعث یہ امید کی جارہی تھی کہ وہ آج رہا ہوجائیں گے تاہم انتظامیہ نے ان کی نظر بندی کا حکمنامہ جاری کردیا۔