لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کوعدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
طلب کیے جانے کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ اٹک کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سپرٹنڈنٹ اٹک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کے شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔
دوران سماعت معزز جج نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہ آپ لوگ عدالتی احکامات کو ایزی نہ لیں۔