پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
ایس بی پی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 90 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/R10GSUANIt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/p93dfXrbZL
— SBP (@StateBank_Pak) September 18, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 296 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 297 روپے کی سطح پر پر برقرار رہی۔
واضح رہے کہ حالیہ چھ روز کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔