پراسیکیوٹرز شاہ خاوراور ذوالفقار عباس نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کی پراسیکیوٹرز شاہ خاو نے بتایا کہ استغاثہ کے 28گواہان ہیں 2 کا بیان اور جرح ہو چکی ہےذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ ہمارا کیس 5 تھری اے ہے،جس کی سزا عمر قید ہے۔
پراسیکیوٹرز شاہ خاو رنے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 12 گواہان کے ابتدائی بیانات قلمبند کرا دیے ہیں سائفر کیس کی سماعت منگل کو ہوگی، وکلاء صفائی جرح کریں گےاستغاثہ نے شہادت مکمل کرلی، 3 گواہان کو ترک کروا دیا گیا ہے25گواہان میں سے 2پر جرح مکمل ہےباقی پر جرح وکلاء صفائی کا حق ہےکیس میں ملزمان کو ضمانت تکینیکی بنیادوں پر دی گئی ہے ہائیکورٹ نے بھی کہا تھا کہ جہاں عوام کو بٹھانے کی ضرورت ہو شامل کرلیا جائے۔
شاہ خاو رکا مزید کہنا تھا کہ جہاں عدالت سمجھے کہ حساس چیزیں آگئی ہیں وہاں ان کیمرا ٹرائل ہوسکتا ہےوکلاء صفائی تمام گواہان کے بیانات کی کاپی لے کر تیاری کریں گےسائفر کی ماسٹر کاپی ملنے کی بات ٹرائل کے دوران کرنا مناسب نہیںضابطہ فوجداری کے مطابق ملزمان کی موجودگی میں شہادت قلمبند کرائی گئی۔
ذوالفقار عباس نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماراکیس 5 تھری اے ہےجس کی سزا عمر قید ہےعدالت نے کہا کہ ٹرائل میں رخنہ آئے تو ضمانت منسوخی کے لئے رجوع کیا جا سکتا ہے آج کمرہ عدالت میں میڈیا کی موجودگی پر اعتراض بلاوجہ تھا جتنی شہادت ہوئیں مطمئن ہیں کہ وہ 5تھری اے بی سی کی حد میں آتی ہیں ملزمان کے وکلاء نے حق جرح استعمال نہ کیا تو اس پر بھی قانون موجود ہے۔