بانی رکن پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا للہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا فارن فنڈنگ کیس میں بھی ہماری8 سال کی جدوجہد تھی۔
بانی رکن اکبر ایس بابر نے سما ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ 23نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تھا شفاف الیکشن نہیں کرائے تو نتائج ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فیصلے کے دور رس اثرات ہوں گے پی ٹی آئی عہدوں کے دعویدار کالعدم ہو گئے جلد پی ٹی آئی کے بانی ارکان کا اجلاس بلائیں گے پی ٹی آئی میں کارکنان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
اس وقت پی ٹی آئی پر قبضہ گروپوں کا قبضہ ہے ان قبضہ گروپوں کا پی ٹی آئی سےکیا تعلق ہے؟ یہ قبضہ گروپ مجھے کہتا ہے میں پلانٹڈ ہوں ان لوگوں کو جمعہ جمعہ8 دن نہیں ہوئے بڑے بڑے عہدے دیئے جا رہے ہیں۔