بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 282 جبکہ 51 صوبائی نشستوں پر اب تک 687 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز بھی سیکڑوں امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 2 روز کی توسیع کردی ہے۔
بلوچستان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کی قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر اب تک 282 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں کیلئے کیلئے 687 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے بھی 33 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ملک بھی میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ابتداء میں 20 سے 22 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی تھی تاہم ای سی پی نے اس میں 2 روز کی توسیع کردی ہے۔