پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز کی مخالفت کردی۔
پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ محض خدشات کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانا مناسب نہیں، لاڈلا پلس بننے سے قائد مسلم لیگ ن کونقصان ہورہا ہے، نوازشریف کی سیاست سابق بیانیہ سے مطابقت نہیں رکھتی۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ہیں، الیکشن میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی ، مخلوط حکومت بنے گی۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، بہت سے امیدواروں کے معاملات عدالت میں ہیں۔
پی پی رہنماؤں نے کہا کہ بارکونسلز کی قراردادوں اور احتجاج سے انتخابی عمل متاثر ہوگا۔