تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی شکایات آج ہی 3 بجے سننے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس دئیےبظاہرلیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے،قائم مقام چیف جسٹس نے ریماکس دئیے،الیکشن کمیشن ایم پی او کے آرڈر کیوں نہیں رکوا رہا؟ابھی حکم نامہ لکھ کر بھجواتے ہیں،شکایات کا جائزہ لیکر حل کریں۔
عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا،جسٹس اطہر من اللہ
قائم مقام چیف جسٹس ریماکس دئیےکہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اشتہاری بھی ہیں،جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا جو اشتہاری ہیں وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،ہائی کورٹس سےحفاظتی ضمانتیں لینے کے باوجود گرفتار کیا جا رہا ہے۔جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا۔
الیکشن کمیشن فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے ,جسٹس منصور علی شاہ
جسٹس منصور علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے،سیاسی جماعتوں کو شکایات ہیں تو الیکشن کمیشن کام نہیں کررہا،ایک سیاسی جماعت کو کیوں الگ ڈیل کیا جا رہا ہے؟سب کیساتھ یکساں سلوک ہی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا تحریک انصاف کی شکایات سے لاعلمی کا اظہار
الیکشن کمیشن حکام نےتحریک انصاف کی شکایات سے لاعلمی کا اظہار کردیا ،دوران سماعت جسٹس منصور نے ریماکس دئیےشکایات صبح جمع کرائی گئیں،آپ کو ابھی تک معلوم نہیں؟ایک طرف الیکشن ہورہا ہےآپ اڈیالہ جیل جا کرسماعتیں کررہے ہیں،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام سے مکالمے میں کہا آپ وہ سماعتیں الیکشن کے بعد تک مؤخر بھی کر سکتے ہیں۔یہ کنڈکٹ ہے،آپ نے الیکشن کرانے ہیں،۔
آپ کا کنڈکٹ ثابت کر رہا ہے کہ کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں،عدالت
جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کوئی آپ پراعتماد نہیں کرتا تو اس کی وجوہات ہیں،سب کے سامنے چیزیں ہورہی ہیں،آپ کا کنڈکٹ ثابت کر رہا ہے کہ کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں۔،
نگران حکومت کیا کر رہی ہے ؟ جسٹس اطہر من اللہ کا استفسار
جسٹس منصور نے ریماکس دئیے الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،آپ نے شکایات کا ازالہ کرنا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائیں، نامزدگی فارمز جمع نہ کرانے دینے کی شکایات پر آپ نے کیا کیا؟نگران حکومت کیا کر رہی ہے ؟ جسٹس اطہر من اللہ کا استفسار۔
عدالت کی تحریک انصاف رہنمائوں کو 3 بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہدایت
عدالت نےتحریک انصاف رہنمائوں کو 3 بجےالیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہدایت کردی،سپریم کورٹ نےحکم دیتے ہوئےکہاالیکشن کمیشن تمام شکایات سن کر ازالہ کرے،جس پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست نمٹا دی
شعیب شاہین نےعدالت میں کہا وکلاء کو بھی ریٹرننگ افسران کے دفتر سے گرفتار کیا جا رہا ہے،قائم مقام چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا تمام آئی جیز کو کہیں کہ تحریک انصاف کےامیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست نمٹا دی۔
سپریم کورٹ کا لیول پلئینگ فلیڈ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ
اس سے قبل صبح سپریم کورٹ نے لیول پلئینگ فلیڈ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس نےسپریم کورٹ کےرجسٹرارآفس کو ہدایت جاری کردیں،پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نےسائفرکیس کی سماعت کے دوران معاملہ اٹھایا۔
نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ نےسائفر کیس سماعت کے دوران کہا ہمارے امیدواروں کے کاغذات چھینے جارہے ہیں،سب کے سامنے ہے کہ عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ کیا ہوا؟
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی تھی،درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ،درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینےجا رہے ہیں،تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اورشفاف انتخابات کیلئےفریقین کو ہدایات جاری کرے،فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔