خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا ہے۔
بنوں پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا تاہم، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گیٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔