صبح سویرے ملک کےبڑے شہروں میں 4.4 شدت کے زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے,زلزلہ پنجاب،کےپی اورکشمیر میں محسوس کیا گیا۔
زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،جس کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہرنکل آئے۔ زلزلےکےجھٹکے5بجکر32منٹ پر محسوس کئے گئے ،راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکامرکز جنوب مغربی کشمیرتھا، زلزلےکی گہرائی زیر زمین 11کلومیٹرتھی،ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 4.4محسوس کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔